ایرانی سپریم لیڈر  نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز یکسر مسترد کردی

ایرانی سپریم لیڈر  نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز یکسر مسترد کردی

(ویب ڈیسک ) ایران کے سپریم لیڈ آیت اللہ علی خامنہ ای  نے امریکا کی   یورینیم افزودگی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق   ایرانی سپریم لیڈر   آیت اللہ علی خامنہ ای   نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے یورینیم کی افزودگی پر قدغن 100 فیصد قومی مفاد کے خلاف ہے۔

انہوں نے  کہا کہ قومی آزادی کا مطلب یہ ہےکہ ملک امریکا کی گرین لائٹ کا انتظار نہ کرے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی ہمارے جوہری پروگرام کا اہم حصہ ہے اور دشمن نے اس پر نظر رکھی ہوئی ہے، بدتمیز اور مغرور امریکی لیڈر ایران سے جوہری پروگرام روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ  یہ ہوتے کون ہیں یہ فیصلہ کرنے والے کہ ایران کے پاس یورینیم افزودگی ہونی چاہیے یا نہیں۔

Watch Live Public News