آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صاحبزادہ فرحان دوسرے نمبر پر پہنچ گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صاحبزادہ فرحان دوسرے نمبر پر پہنچ گئے
کیپشن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صاحبزادہ فرحان دوسرے نمبر پر پہنچ گئے

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 383 رنز اسکور کیے۔ عمدہ فارم کے باعث انہوں نے انگلینڈ کے بیٹر فل سالٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، جو ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں 59 گیندوں پر سنچری اسکور کی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے نمیبیا کے خلاف بھی سنچری جڑ کر اپنی کلاس ثابت کی۔

سپر ایٹ مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران انہوں نے 319 رنز کا مجموعی اسکور عبور کر کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جو اس سے قبل ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر تھے۔

صاحبزادہ فرحان کی مسلسل عمدہ کارکردگی نے انہیں عالمی سطح پر نمایاں مقام دلا دیا ہے۔

Watch Live Public News