پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان کا گلگت میں تقریب سے خطاب کے دوران غلطیوں کے اعتراف اہمیت اختیار کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی گفتگو سے متعلق ایوان بالا میں تحریک جمع کرا دی گئی۔ یہ تحریک جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جمع کروائی۔
تحریک کے متن میں کہا گیا کہ 30 اپریل کو وزیراعظم نے گلگت میں اعتراف کیا مجھ سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں۔ وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ میں نے بہت غلط فیصلے کیے۔ اس طرح کی گفتگو اور فیصلوں سے ملک کی معیشیت پر بڑا اثر پڑتا ہے۔ یہ ایوان وزیراعظم کی تقریر پر بحث کا مطالبہ کرتا ہے۔