کورونا ویکسین کی متبادل دوائی تیار، تفصیلات جانئے

کورونا ویکسین کی متبادل دوائی تیار، تفصیلات جانئے
کورونا وائرس سے بچاؤ مزید آسان ہو گیا۔ اب عالمی وبا سے بچنے کے لیے ویکسین کا متبادل سامنے آ گیا۔ ویکسین سے ڈرنے والے لوگوں کے لیے یہ متبادل کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔ ایک امریکی ادویات کی کمپنی نے پوری دنیا کو بند کر دینے والی وبا کا علاج ویکسین کی بجائے گولی کی صورت میں تیار کر لیا ہے۔ یہ ایک لاجواب گولی ہے جس کو ماہرین کی جانب سے حیران کن قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ گولی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے درست طریقہ علاج ہے۔ اس کا استعمال پانچ دن تک جاری رکھنا ہو گا۔ اس گولی کے استعمال سے نہ صرف مریضوں کو شفا مل سکے گی بلکہ عام شہریوں کی زندگیوں کو تحفظ بھی مل سکے گا۔ مَیرک نامی کمپنی کی جانب سے اس دوائی کا نام مولنوپیراویر (Molnupiravir) رکھا گیا ہے۔ طبی ماہرین نے اس کو اہم ‘پیش رفت‘ قرار دیا ہے۔ مَیرک اپنی دوائی کو ریگولیٹ کرانے کے لیے کوشاں ہے اور امریکی ریگولیٹرز کے نام اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق 2021ء کے ختم ہونے سے پہلے تک اس دوائی کی 10 ملین خوراکیں تیار کی جا سکتی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔