پہلا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

پہلا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
کیپشن: پہلا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اقبال اسٹیڈیم میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بہار لوٹ آئی، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ جاری ہے۔ پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔

شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسے اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا فارم میں آنا پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے۔

سیریز سے قبل ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بھرپور مشقیں کیں۔

پاکستان کے پلئینگ الیون میں فخرزمان، صائم ایوب، بابرا عظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا شامل ہیں۔ حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

Watch Live Public News