شراب واسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

شراب واسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
کیپشن: شراب واسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔

علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔ 

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News