پاکستان-قازقستان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت میں نئے مواقع

پاکستان-قازقستان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت میں نئے مواقع
کیپشن: پاکستان-قازقستان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت میں نئے مواقع

 ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی شراکت داری کو فروغ، پاکستان اور قازقستان کے بحری تجارتی مذاکرات، مشترکہ منصوبوں اور اقتصادی تعاون پر اتفاق۔

کراچی اور گوادر بندرگاہوں کے ذریعے پاکستان کو تجارت اور منتقلی کا مرکز بنانے کی حکمتِ عملی پر غور۔ بندرگاہوں کی ترقی ، نقل و حمل اور سمندری معیشت میں تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور قازقستان کے درمیان بحری خدمات کے لیے فری زونز میں سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

سمندری حکام کے مطابق سی پیک اور علاقائی منصوبے سے کارگو فلو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان کی بلیو اکانومی میں مثبت پیشرفت، شپنگ، ماہی گیری ،بندرگاہ کی خدمات اور سمندری وسائل میں ترقی کے امکانات ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے عالمی شراکت داری کے نئے مواقع، تجارت اور سرمایہ کاری میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔

Watch Live Public News