ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں اور ٹرائل کورٹ کی اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر نوٹس جاری کر کے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔