سابق کپتان قومی ویمن ٹیم جویریہ خان رشتہ ازدواج میں  منسلک ہو گئیں 

سابق کپتان قومی ویمن ٹیم جویریہ خان رشتہ ازدواج میں  منسلک ہو گئیں 

(ویب ڈیسک ) سابق کپتان قومی ویمن ٹیم جویریہ خان رشتہ ازدواج میں  منسلک ہو گئیں ہیں۔ 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان  کی شادی کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ان کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔

وائرل تصاویر میں انہیں آف وائٹ عروسی جوڑے میں ہلکے میک اپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سابق کپتان قومی ویمن ٹیم ثناء میر، عائشہ ظفر اور دیگر کھلاڑیوں کو لُڈی ڈالتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ   جویریہ خان نے 116 ون ڈے اور 122 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی  کر چکی ہیں ۔انہوں نے مئی 2008 میں سری لنکا کیخلاف ون ڈے انٹر نیشنل ڈیبیو کیا تھا۔

جویریہ خان نے ون ڈے میچز میں  پاکستان کیلئے 2885 رنز جبکہ  ٹی ٹوئنٹی میں 2018 رنز اسکور کیے ہیں۔