لاہور میں بسنت: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 3 روز کیلئے نوٹم جاری کردیا

لاہور میں بسنت: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 3 روز کیلئے نوٹم جاری کردیا

(ویب ڈیسک) لاہور میں 6 فروری سے 8 فروری تک بسنت فیسٹیول منایا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز نے تین روز کے لیے نوٹم جاری کر دیا ۔ نوٹم بسنت کے دوران لاہور کی فضائی حدود میں پروازوں کی آمدورفت کے حوالے سے جاری کیا گیا ۔

نوٹم کے مطابق پائلٹس کو علامہ اقبال انٹرنیشنل پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پائلٹس کم اونچائی پر پرواز اور ٹیک آف کے مرحلے میں اضافی چوکس اور محتاط رہیں۔لینڈنگ کےوقت بھی پتنگ بازی کے ضمن میں انتہائی احتیاط کریں۔

Watch Live Public News