آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن حصوں میں موسلادھار بارش متوقع؟ بڑی پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن حصوں میں موسلادھار بارش متوقع؟ بڑی پیشگوئی

ویب ڈیسک: اتوار کے روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور شدید حبس / مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدیدحبس اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،  تا ہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس ہوگا جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال،لاہور،شیخوپورہ،قصور، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ اوراوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز / موسلادھار بارش متوقع ہے۔

ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ، لورالائی ، بولا ن، ژوب، زیارت، کوئٹہ ، قلات ،مستونگ ، خضدار ،آواران،خاران،لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز ( اتوار)سندھ کےبھی بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان ہے، تاہم تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، سانگھڑ، خیرپور ،میر پور خاص، دادو اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان ہے اس دوران ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

Watch Live Public News