اس بار ہم کسی کو آپ کے ساتھ ناانصافی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

 اس بار ہم کسی کو آپ کے ساتھ ناانصافی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ  اس بار ہم کسی کو آپ کے ساتھ ناانصافی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

گلگت میں پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اس بار ہم کسی کو آپ کے ساتھ ناانصافی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اس بار آپ کو فارم 45 کا بندوبست کرنا  ہے۔پچھلے الیکشن میں آپ کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تھا۔ ہم مل کر عوام کے ووٹ کا تحفظ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ کے حالات ہیں ، آج پاکستان سمیت پوری دنیا کے حالات مشکل ہیں ۔آج ایران اور خلیجی ممالک میں حالات مشکل ہیں ۔پوری امہ مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ ان حالات میں ان کی نمائندگی کون کر سکتا ہے۔پیپلزپارٹی ہی آپ کی بہترین نمائندگی کر سکتی ہے۔صدر آصف علی زرداری سے بہتر کوئی اور نمائندہ نہیں ہوسکتا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ  پاکستان دفاعی طور پر مضبوط ہے ، اس کی وجہ قائد عوام ہیں ، ایٹم بم کا تحفہ دیا۔پاکستان کی خودمختاری کیلئے سب سے بڑا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان کی خودمختاری سی پیک سے بڑی ہے۔صدر زرداری نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن کی بنیاد رکھی۔صدر زرداری نے پاکستان سے غیر ملکی اڈے بند کراکر مہمانوں کو خدا حافظ کہا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے فیلڈ مارشل امن کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ۔جتنا جلد مان کی کوشش کامیاب ہوگی، اتنا جلد عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔ہمارا منشور ہے حاکمیت آپ کو ملے۔صدرزردارینے گلگت بلتستان کو شناخت دی۔18 ویں ترمیم کی طرز پر آپ کو آئینی حق دلوائیںگے۔ہم نے ملکر جدوجہد کرنی ہے، علاقے کو حق حاکمیت دلانا ہے۔ہمارا منشور ہے حق حاکمیت آپ کو ل ملے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جی بی کے نوجوانوں کو حق روزگار دلوانا چاہتی ہے۔پیپلزپارٹی سمجھتی ہے غریب پسماندہ طبقے کو اوپر لانے سے معاشی ترقی ہو سکتی ہے۔دوسری سیاسی جماعتوں کے دور میں امیر مزید امیر ہوتا ہے۔ترقی جب ہوتی ہے جب غریب مزدور اور کسان ترقی کرتا ہے۔دوسری جماعتوں نے روزگار کے مواقع نہیں دیے۔7 جون کو کامیاب ہوکر میرٹ پر لوگوں کو روزگار دلوائیں گے۔جی بی کے بجلی کے مسائل کو حل کریں گے۔جی بی 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاک چین تعلقات کی بنیاد قائد عوام نے ڈالی،صدر زرداری نے سی پیک کی شروعات کی۔ گلگت بلتستان کے عوام کو اچھی معاشی پالیسی سے ہی ریلیف مل سکتا ہے۔جی بی سے کسی کو علاج کرانا ہو تو کراچی آسکتا ،کسی صحت کارڈ کی ضرورت نہیں ۔

Watch Live Public News