” انٹر، میٹرک امتحانات میں تاخیر کا نوٹیفکیشن جعلی ہے“

” انٹر، میٹرک امتحانات میں تاخیر کا نوٹیفکیشن جعلی ہے“

اسلام آباد (پبلک نیوز) انٹر بورڈ چیرمین کمیٹی نے میٹرک اور انٹر امتحانات منسوخ کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید کردی۔

یاد رہے کہ آئی بی سی سی کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جعلی لیٹر میں درج تھا کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔

انٹر بورڈ چیرمین کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں امتحانات تعلیمی بورڈز کے طے کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔