فیصل آباد:بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرنے والا ملزم بھائی سمیت گرفتار

فیصل آباد:بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرنے والا ملزم بھائی سمیت گرفتار
کیپشن: فیصل آباد:بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرنے والا ملزم بھائی سمیت گرفتار

ویب ڈیسک: فیصل آباد کےتھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں چند روز قبل اپنی بیوی اور دو بیٹیاں کو قتل کرنے والا ملزم اپنے بھائی سمیت  گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  تھانہ تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے  ملزمان کو اوکاڑہ سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

 تہرے قتل کے  وقوعہ کے بعد ملزمان نے ضلع ننکانہ میں اپنی ہمشیرہ کو بھی قتل کیا تھا۔

ملزم ابراہیم نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر   غیرت کے نام پر   بیوی ، بہن  اور بیٹیوں  کو قتل کیا۔

Watch Live Public News