تحریک انصاف نے دوبارہ ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

تحریک انصاف نے دوبارہ ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) نے آج ایک بار پھرملک بھرمیں احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آج شام 5 بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے اور ہرشہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا اور میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔ دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج شام 5 بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاج ہو گا۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ عمران خان پر حملے میں ملوث تینوں کرداروں کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا، ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی ہے اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی عمران خان پر حملے کیخلاف ملک بھر میں احتجاج ہوا تھا ، کراچی میں احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔