گلگت: امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کے قافلے پر فائرنگ

گلگت: امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کے قافلے پر فائرنگ
کیپشن: گلگت: امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کے قافلے پر فائرنگ

ویب ڈیسک: گلگت میں امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ نگر کالونی، CPO چوک کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک قافلے کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے وقت قاضی نثار احمد گاڑی میں موجود تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قاضی نثار احمد خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔تاہم قاضی نثار احمد کا ایک محافظ فائرنگ میں زخمی ہوا۔ زخمی محافظ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوامی حلقوں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔  گلگت شہر میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔ مظاہرین نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ 

مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی جانب سے قاضی نثار احمد سے اظہارِ یکجہتی کی گئی۔ 

Watch Live Public News