لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبرپختو نخوا، کشمیر، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ خطہ پوٹھو ہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین، جھنگ اور فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ اور مہمند میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج گرم مرطوب موسم کی پیشگوئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔