ملزم کی جگہ دوست کی عدالت میں پیشی کا دلچسپ واقعہ رونما ہوگیا

ملزم کی جگہ دوست کی عدالت میں پیشی کا دلچسپ واقعہ رونما ہوگیا
کیپشن: ملزم کی جگہ دوست کی عدالت میں پیشی کا دلچسپ واقعہ رونما ہوگیا

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں انوکھا واقعہ رونما ہوا ہے۔جہاں ملزم کی جگہ دوست عدالت میں پیش ہوگیا۔ تاہم عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا تو ڈر سے سچ بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں انوکھا واقعہ پیش آیا ۔ملزم بلال خان کی ضمانت قبل از گرفتاری عدالت میں زیر سماعت تھی ۔ملزم بلال خان کی جگہ اسکا دوست شاہد کریم عدالت میں پیش ہوگیا ۔عدالت نے مچلکے جمع نہ کروانے پر ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی ۔

عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرنے پر ملزم بلال خان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔عدالت کے گرفتاری کے حکم پر شاہد کریم نے بتایا وہ اصلی ملزم بلال نہیں ہے ۔

شاہد کریم نے عدالت کو بتایا کہ مجھے دوست بلال خان نے کہا تھا پیش ہو جانا کچھ نہیں ہوگا۔

عدالت نے ملزم بلال خان کے دوست شاہد کریم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

Watch Live Public News