وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع

وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ مسلم لیگ ن کے دو بڑے آئندہ ہفتے لندن یاترا کے لئے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف 11 اپریل کو لندن روانہ ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی 12 اپریل کو برطانیہ روانہ ہوں گے۔دونوں رہنماؤں کا دورہ اہم سیاسی اور تنظیمی مشاورت پر مبنی ہو گا۔وزیراعظم 11 سے 13 اپریل تک لندن میں قیام کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں دو ہفتے قیام کریں گے۔نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے اوورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے۔میاں نواز شریف اپنی صحت سے متعلق میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی، حکومت کی کارکردگی اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔اوورسیز پاکستانیوں سے رابطہ بڑھانے اور پارٹی بیانیے کو عالمی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News