نادارقیدیوں کی امداد کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے مفت لیگل ایڈ فراہم کردی

نادارقیدیوں کی امداد کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے مفت لیگل ایڈ فراہم کردی
کیپشن: نادارقیدیوں کی امداد کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے مفت لیگل ایڈ فراہم کردی

ویب ڈیسک: (دانش منیر) نادار قیدیوں کی امداد کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں میں مفت لیگل ایڈ فراہم کر دی۔ پنجاب کی 43 جیلوں میں 447 وکلاء کو فری لیگل ایڈ کیمیٹیوں میں شامل کرلیا گیا۔ 

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اب کوئی غریب قیدی وکیل کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔ پنجاب کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کردیں۔ فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دیں۔ 

نادار اسیران جو مقدمات کی پیروی کیلئے وکیل کا انتظام نہیں کر سکتے انہیں فری لیگل ایڈ ملے گی۔ مستحق اسیران اپنے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دیں گے۔ جنہیں وکلاء سے ملوایا جائے گا۔ پنجاب بھر میں کل 447 وکلاء کو فری لیگل ایڈ کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ 

لاہور ڈویژن میں 45 وکلاء، گوجرانوالہ ڈویژن میں 90، راولپنڈی میں 70 وکلاء، فیصل آباد ڈویژن میں 47، ملتان میں 45، سرگودھا میں 24 وکلاء کمیٹیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح بہاولپور ڈویژن 55، ساہیوال میں 55، ڈی جی خان میں 16 وکلاء فری لیگل ایڈ کمیٹی میں شامل کرلیے گئے۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔