پی ڈی ایم کا 23مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا فیصلہ

پی ڈی ایم کا 23مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا فیصلہ
لاہور ( پبلک نیوز) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے یو آئی سربراہ کے مطابق اسمبلیوں سے استعفوں کا مسئلہ بھی زیرغور آیا۔ یہ کارڈ کب اور کیسے استعمال کرنا ہے اس کا فیصلہ اپنی مرضی سے وقت پر کریں گے۔ یک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی قوم کا حصہ ہیں۔ اس ملک کا کوئی ایک مالک نہیں ہے۔ بہت سی چیزیں میڈیا پر ہائی لائٹ ہوتی ہیں لیکن اتنی اہم نہیں ہوتیں۔ جدوجہد اور تحریکوں میں اینڈ کا فیصلہ نہیں ہوتا، یہ تسلسل کا نام ہے۔ میں احتجاج کرتا ہوں آپ نے غلط خبر چلائی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔