سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ریکارڈ

 ویب ڈیسک: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونا 2058 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 30 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں 24 ڈالر کمی کیساتھ فی اونس سونا 4150 ڈالر پر آگیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی ایک تولہ قیمت 37روپے گھٹ کر 6679روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام چاندی 31 روپے کمی سے 5726 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 62 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Watch Live Public News