لاہعر ( پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 8 مئی سے صوبے میں لاک ڈاؤن ہوگا۔ لاک ڈاؤن کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن کررہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عمل کریں۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔ عوام ماسک پہنیں، گھروں میں رہیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں
ان کا کہنا تھا کہ کورونا پرقابو پانے کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل شہریوں کے مفاد میں ہے۔ سختی نہیں کرنا چاہتے صرف اپنے لوگو ں کی جانوں کی حفاظت کرنا چاہتے۔ ایس او پیز پر عمل کرنے میں ہی صحت ہے اور زندگیوں کا تحفظ ہے۔