سونے کی فی تولہ قیمت  میں 6100 روپے کا بڑا اضافہ 

سونے کی فی تولہ قیمت  میں 6100 روپے کا بڑا اضافہ 

(ویب ڈیسک) ملک میں آج  بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں  بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونا 6100 روپے مہنگا ہوگیا،جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت  3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے ہوگئی  جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5232 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 57 روپے کے اضافے سے 3482 روپے ہوگئی۔

ادھر   عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 61 ڈالر مہنگا ہوکر 3377 ڈالر کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشہ روز سونے کی  فی تولہ قیمت میں  7800 روپے  کا اضافہ ہوا تھا۔

Watch Live Public News