نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ کون ہیں؟

نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ کون ہیں؟
کیپشن: نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ کون ہیں؟

ویب ڈیسک: گزشتہ روز نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب ہونے والے ظہران ممدانی کی اہلیہ، راما دواجی کا انتخابی مہم میں نمایاں کردار رہا، اگرچہ وہ مہم کے دوران منظر عام سے دور رہیں۔ راما نے میئر ممدانی کی انتخابی مہم کی شناخت کو واضح کرنے اور سوشل میڈیا پر ان کی موجودگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

نیویارک کی نئی خاتون اول، راما دواجی کا تعلق شامی نژاد امریکی خاندان سے ہے اور ان کی عمر 28 سال ہے۔ وہ ایک آرٹسٹ ہیں اور ٹیکساس میں پرورش پانے کے بعد دبئی میں تعلیم حاصل کی۔ چار سال قبل نیویارک منتقل ہونے والی راما دواجی اب نیویارک سٹی کی تاریخ کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن گئی ہیں۔

انتخابی مہم کے دوران، راما دواجی نے عوامی تقریبات، مباحثوں اور انتخابی جلسوں سے خود کو دور رکھا، اور انٹرویوز دینے سے بھی گریز کیا۔ تاہم، ان کی غیر معمولی شخصیت اور متاثر کن کردار کو ممدانی کے دوستوں اور حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔

ظہران ممدانی کی کامیابی میں راما دواجی کا غیر رسمی مگر نہایت اہم کردار تھا، جس کی بدولت ان کی مہم کی کامیابی ممکن ہوئی اور نیویارک سٹی کی سیاست میں ایک نیا باب رقم ہوا۔

Watch Live Public News