عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفٹ کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے: علیمہ خان

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفٹ کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے: علیمہ خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میں دو سال سے جیل میں ہوں، جبکہ باہر میری فیملی اور بہنوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے جو تکلیف دہ ہے۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جب کوئی بھی میرے پیغام کا بوجھ اٹھانے کے لیے تیار نہیں تھا، تب میں ںے یہ ذمہ داری بہن کو دی۔

علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ باہر جا کر یہ بتاؤ کہ یہ پارٹی  30 سال سے موجود ہے، لیکن بہنوں نے کبھی کسی عہدے میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔

علیمہ خان نے کہاکہ ہم بار بار یہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین تو عمران خان ہی ہیں، اب یہ بات کیوں کی جاتی ہے کہ ان کے بعد کون ہوگا؟ ہم تو انہیں جلد از جلد قید سے نکالنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے کانوں میں بھی یہ بات ڈالی جاتی ہے کہ عمران خان 10 سال تک قید سے باہر نہیں آئیں گے، لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ان پر بنائے گئے تمام کیسز جعلی ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ’انہوں ںے مجھے کہاکہ یہ اب آپ کو گرفتار کرلیں گے کیوں کہ ملک میں کوئی قانون نہیں‘۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہاکہ عمران خان ہمارا اکلوتا بھائی ہے، ہم اس کی رہائی کے لیے کوششیں تو کریں گی۔ ہمارا اصل مقصد ان کو قید سے نکالنا ہے۔

انہوں ںے کہاکہ عنقریب عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفٹ کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے، تاکہ ان کو تنہائی میں رکھا جا سکے اور کوئی ملاقات نہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہاکہ میں کسی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں بننا چاہتی، اب عمران خان کا پیغام میری بہنیں دیا کریں گی۔

Watch Live Public News