ویب ڈیسک: بیوی سے تلخ کلامی پر باپ نے غصہ 5سالہ معصوم بیٹی پر نکال دیا۔ کلہاڑی کے وار سے اپنی ہی بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھکر کے تھانہ سٹی دریا خان کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے اپنی پانچ سالہ بیٹی پر پر کلہاڑی کے وار کردیے۔ جس سے بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت ملازم حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے اپنی بیوی سے مبینہ جھگڑے کے بعد انتہائی قدم اٹھایا اور بیٹی کو ہی غصے کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔