کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان ریلوے کی جانب سے آج کراچی اور حیدرآباد کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری۔ تفصیلات کے مطابق کرایوں میں خاص رعایت۔ کراچی سے حیدرآباد اکانومی کلاس 350 روپے اے سی بزنس 450 روپے۔ اے سی سلیپر 1000 روپے میں سفر کر سکیں گے۔ ٹکٹ صرف کراچی سے حیدرآباد اور حیدر آباد سے کراچی کے درمیان خالی سیٹوں کے لیئے جاری کیئے جائینگے۔ رعایتی نرخ صرف ٹکٹ گھر سے لینے والی ٹکٹس پر لاگو ہوگا۔ گاڑی میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافر سے جرمانے کے ساتھ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔