فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا

 فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا

(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو حراست میں لے لیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے اڈیالہ جیل کے باہر سے  حراست میں لے لیا گیا۔

خیال رہے کہ   فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل کے افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے کے معاملے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی نقل و حرکت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

واضح رہے کہ فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل پہنچے تھے ۔

Watch Live Public News