وزیر اعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، ٹیم کی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شمولیت پر گفتگو

وزیر اعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، ٹیم کی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شمولیت پر گفتگو
ملاقات میں نجم سیٹھی نے وزیرِ اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔ ملاقات میں نجم سیٹھی نے وزیرِ اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ نجم سیٹھی نے وزیرِ اعظم کو پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شمولیت پر بھی گفتگو کی گئی، ملاقات میں آئندہ منعقد ہونے والے ایشیاء کرکٹ کپ کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔