پشاور میں تیز بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

 پشاور میں تیز بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار
کیپشن: پشاور میں تیز بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

ویب ڈیسک: گرمی اور دھوپ سے جھلسے ہوئے شہریوں کیلئےقدرت کی جانب سے راحت کا لمحہ، پشاور اور گردونواح میں موسم نے کروٹ لی، آسمان پر چھائے بادل، ٹھنڈی ہوا اور ہلکی پھوار نے ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 دن سے سورج اپنی پوری آب و تاب سے چمک رہا تھا اور شہری شدید گرمی سے بے حال تھے، مگر آج اچانک موسم کی تبدیلی نے ہر چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ بچے، نوجوان، بزرگ سب نے موسم کا لطف اٹھایا۔

محکمہ موسمیات نے 12 جون تک شدید گرمی کی پیش گوئی کی تھی لیکن قدرت نے پشاور والوں پر خاص مہربانی کر دی۔ بادلوں کی اوٹ سے چھن چھن کر آتی روشنی اور ہوا کے جھونکوں نے شہر کی فضا کو خوشبو سے بھر دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا موسم رمضان کے بعد عید جیسی خوشی لے آیا ہے،دو دن کی گرمی کے بعد ایسی ٹھنڈی ہوا واقعی کسی نعمت سے کم نہیں۔

Watch Live Public News