آئی ایم ایف کابڑادباؤ،سولرصارفین کیلئے بُری خبر آگئی

آئی ایم ایف کابڑادباؤ،سولرصارفین کیلئے بُری خبر آگئی
کیپشن: آئی ایم ایف کابڑادباؤ،سولرصارفین کیلئے بُری خبر آگئی

ویب ڈیسک: نیٹ میٹرنگ کی بجلی کم نرخوں پر خریدنے کی تجویز، منصوبہ آئی ایم ایف سے شیئر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ  سولر سے پیدا ہونے والے یونٹس کو کم نرخ پر خریدا جائے گا،موجودہ 27 روپے فی یونٹ کو کم کرکے 10 روپے فی یونٹ پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ   آئی ایم ایف نے نیٹ میٹرنگ سے منسلک نہ ہونے والے سولر پینلز کی تنصیب پر سخت خدشات کا اظہار  کیا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہناہے کہ سولر پینل کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تنصیب سے بجلی کے شعبے کی مجموعی کاکردگی متاثر ہو گی۔

دوسری جانب بجلی صارفین کیلئے بُری خبر۔اب بجلی صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی صارفین کےلیے قیمتوں میں کمی کیلئے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کا معاملہ بھی مذاکرات کا حصہ ہے۔

آئی ایم ایف نے صنعتی ، زرعی شعبے کیلئے موسم سرما کے ریلیف پیکج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے انکار کردیا۔ بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی کیلئے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی گئی۔

آئی ایم ایف کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روپے قرض لیا جائے گا، یہ قرضہ 10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا، معاہدہ طے پا گیا۔

ذرائع کے مطابق رئیل اسٹیٹ، پراپرٹی، بیورجز اور تمباکو سیکٹر کو ریلیف دینے کی تجویز ہے، اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بھی ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے، آئی ایم ایف کی منظوری سے ان شعبوں پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ریٹیل سمیت مختلف شعبوں سے 250 ارب روپے ٹیکس وصولی کا پلان ہے، تاجردوست اسکیم اور کمپلائنس رسک مینجمنٹ سمیت انتظامی اقدامات سے ٹیکس جمع ہوگا۔ تمام اقدامات کی حتمی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی۔

Watch Live Public News