اہلیہ کو دھوکا دینے کا اعتراف، رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئے

اہلیہ کو دھوکا دینے کا اعتراف، رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئے
کیپشن: اہلیہ کو دھوکا دینے کا اعتراف، رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئے

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف فیملی وی لاگر رجب بٹ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا تنازع کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو دھوکا دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے نے اس وقت توجہ حاصل کی جب سوشل میڈیا پر یہ دعوے سامنے آئے کہ ایمان فاطمہ کے حاملہ ہونے کے دوران رجب بٹ کا نام ایک اور سوشل میڈیا شخصیت کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا۔ ابتدا میں رجب بٹ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ تعلق ان کی شادی سے پہلے ختم ہو چکا تھا۔

تاہم اب رجب بٹ نے ایک گفتگو میں تسلیم کیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے غلطی کی تھی اور اس پر عوامی طور پر معافی بھی مانگی۔ ان کے مطابق ایمان فاطمہ نے انہیں معاف کر دیا تھا۔

رجب بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کئی صارفین نے ایمان فاطمہ کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ بعض شخصیات نے بھی اس معاملے پر تنقید کی ہے۔

Watch Live Public News