پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال سے متعلق سرکاری دفاتر کو ہدایت نامہ جاری

پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال سے متعلق سرکاری دفاتر کو ہدایت نامہ جاری
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال سے متعلق سرکاری دفاتر کو ہدایت نامہ جاری

ویب ڈیسک: محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے سرکاری اداروں کو پیٹرولیم مصنوعات کے محتاط اور کفایتی استعمال کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق تمام سرکاری دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کا استعمال صرف ضروری سرکاری امور اور ہنگامی صورتحال تک محدود رکھا جائے اور غیر ضروری سرکاری دوروں اور معائنوں سے گریز کیا جائے۔ اس کے علاوہ سرکاری گاڑیوں کو صرف سرکاری مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور جہاں ممکن ہو گاڑیوں کے مشترکہ استعمال کو فروغ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے فیول سپلائی کی ممکنہ صورتحال پر وفاقی حکام سے ہونے والے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گی جن کا براہِ راست بوجھ عوام پر پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے تنازع کا بوجھ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں عوام پر ڈالنا مناسب نہیں، بلکہ بحران کے وقت حکومتی فضول اخراجات کم کر کے وسائل عوام کو ریلیف دینے پر خرچ کیے جانے چاہئیں۔

Watch Live Public News