پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،07 مئی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،07 مئی ، 2021
وزیراعظم طاقتور مافیا کےخلاف لڑرہے ہیں، فواد چودھری کہتے ہیں عمران خان اشرافیہ کی بجائے مزدور طبقے کے ساتھ ہیں، ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو غریب طبقے کو اوپر لانا ہوگا، وزیراعظم کی سفراء سے گفتگو بارے ن لیگ کی تنقید پر حیرانی ہوئی، عمران خان کی خواہش ہے کہ سعودیہ اور ایران کے تعلقات بہتر ہوں، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے پاک سعودیہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔وزارت داخلہ نے سینیئر لیگی رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا، نیب کیسز کے باعث کابینہ نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی، لیگی رہنما کےخلاف نارووال اسپورٹس سٹی کے نیب ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا معاملہ، رجسٹرار آفس نے اپوزیشن لیڈر کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے پر اعتراض لگادیا، جسٹس علی باقر نے ریمارکس دیئے کہ بلیک لسٹ میں نام شامل کرنے کا نوٹیفکیشن ساتھ نہیں لگایا گیا، نمبر لگنے کے بعد آفس اعتراج کا فیصلہ پٹیشن کے ساتھ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، معیشت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری پر بات ہوگی، دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، سعودی وزارت دفاع کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات اور دفاعی امور پر گفتگو کی گئی، خطے میں امن وامان اور سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خٰیال بھی کیا گیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔