ملائشیا نے پاکستان پر سفری پابندی لگادی

ملائشیا نے پاکستان پر سفری پابندی لگادی

کوالالمپور(ویب ڈیسک) ملائشیا نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک پر سفری پابندی کا اعلان کیا ہے۔

ملائیشین امیگریشن حکام نے 8 مئی سے پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کے شہریوں پر سفری پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان پابندیوں پر سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویانا کنونشن کے تحت چھوٹ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ملائیشیا جانے والی اپنی پروازوں کو روک دیا ہے۔ پی آئی اے فی الحال کوالالمپور کیلئے ہفتہ وار پرواز چلاتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ملائشیا نے بھارت میں جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔