مسلم لیگ ن کے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کا نام گورنر پنجاب کیلئے صدر پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔ بلیغ الرحمان ماضی میں شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر رہے ہیں اور وہ نوازشریف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں ۔ بلیغ الرحمان مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ چوہدری محمد سرور کو ہٹاتے ہوئے تحریک انصاف کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب تعینات کیا گیا تھا، موجودہ گورنر نے حمزہ شہباز کی حلف برداری سے انکار کر دیا تھا ، عدالت کے حکم پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے حلف لیا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔