ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کی شہریوں سے گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن یقینی بنانے کی اپیل

ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کی شہریوں سے گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن یقینی بنانے کی اپیل

(ویب ڈیسک ) ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران  نے  شہریوں سے گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کا کہنا ہے کہ   گھریلو ملازمین، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز کی رجسٹریشن معاشرتی تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  درست ریکارڈ رکھنے سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملتی ہے اور ہر شہری کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن کا کہنا تھا کہ   آیئےمحفوظ لاہور کے لیے مل کر کام کریں اور اپنے گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News