حکومتِ سندھ نے گریڈ 5 سے 15 تک کی بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی

حکومتِ سندھ نے گریڈ 5 سے 15 تک کی بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی

ویب ڈیسک: حکومتِ سندھ نے گریڈ 5 سے 15 تک کی بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی ہے اور متعلقہ محکموں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بھرتی شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے گریڈ 5 سے 15 تک کی سرکاری آسامیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد مختلف محکموں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بھرتی کے عمل کا آغاز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خالی آسامیوں کے لیے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے بھرتی کا عمل شروع کریں۔ اس فیصلے سے صوبے میں طویل عرصے سے خالی پڑی اسامیوں پر عملے کی کمی دور ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ حکومتِ سندھ نے مالی معاملات اور انتظامی اصلاحات کے پیش نظر سرکاری بھرتیوں پر عارضی پابندی عائد کی تھی،  اب پابندی اٹھائے جانے کے بعد مختلف محکموں میں ہزاروں امیدواروں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Watch Live Public News