ویب ڈیسک: جنوبی افریقی بلے باز تزمین برٹز نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
اندور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی جو 48ویں اوور میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کیویز کی جانب سے سوفی ڈیوائن نے 9 چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی اننگز کھیلی، بروک ہالیڈے نے 45 رنز بنائے۔
جواب میں جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے ٹازمان برٹز اور سونا لوس کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہدف 41ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقی بلے باز تزمین برٹز نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی، سونے لوس 83 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
اس سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کے تزمین برٹز نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ وہ خواتین کی کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں، تزمین برٹز نے سال 2025 کی پانچویں ون ڈے سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کی، جب کہ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری تھی۔