پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری

(ویب ڈیسک ) پی ڈی ایم اے پنجاب  نے   دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری  کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات  جاری کردیں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا  کا کہنا ہے کہ  وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  محکمہ صحت  آبپاشی  تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Watch Live Public News