پبلک نیوز: پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز کا ڈی آئی خان،سی آر بی سی نہر میں کامیاب ریسکو آپریشن،ایک ڈوبنے والے فرد کی لاش کو ریسکیو 1122 کی مدد سے باہر نکال لیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان ، سی آر بی سی نہر میں گزشتہ روز نہانے کے غرض سے جانے والے دو افراد ڈوب گئے تھے،ایک ڈوبنے والے فرد کی لاش کو ریسکیو 1122 کی مدد سے باہر نکال لیا گیا تھا۔
دوسرے ڈوبنے والے فرد کی لاش کی تلاش کیلۓ سول انتظامیہ نے پاک فوج کی مدد طلب کی، پاک فوج، سول انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے کامیاب ریسکو آپریشن کیا۔
پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے نہایت ہی قلیل وقت میں آپریشن مکمل کرکے ڈوبنے والے فرد کی لاش کو سول انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ سول انتظامیہ، علاقے کے مشران اور لواحقین نے پاک فوج کے کامیاب ریسکو آپریشن پر شکریہ ادا کیا۔