اسلام آباد: 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری 

اسلام آباد: 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری 

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے 2 روزہ چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ اسلام آباد کی حدود میں 9 اور 10 اپریل کو سرکاری تعطیل ہوگی۔ ضروری سروسز کے ادارے تعطیلات سے مستثنیٰ قرار دے دیے گئے،ایم سی آئی، سی ڈی اے، پولیس اور اسپتال کھلے رہیں گے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے تعطیلات کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں تعطیل ہوگی۔

شہریوں کو تعطیلات کے دوران ضروری سروسز کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

Watch Live Public News