میں چاہتا ہوں کہ ہمارے پاکستانی نوجوان یہ دوڑ دیکھیں اور اس میں سے وہ اہم ترین سبق حاصل کریں جو کھیل نے مجھے سکھایا ہے کہ: "آپ ہارتے تبھی ہیں جب آپ کوشش ترک کردیتے ہیں"۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2021
pic.twitter.com/a7UnCvnwSR
اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نوجوان نسل کو کامیابی کا گر بتا دیا . وزیراعظم عمران خان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون ایتھلیٹ کو ریس کے دوران گرتے ہوئے اور پھر کھڑے ہوکر دوبارہ مقابلے میں بھاگتے اور ریس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. یہ ویڈیو اولمپکس مقابلوں کی ہے. وزیراعظم کا نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے پاکستانی نوجوان یہ دوڑ دیکھیں اور اس میں سے وہ اہم ترین سبق حاصل کریں جو کھیل نے مجھے سکھایا ہے کہ "آپ ہارتے تبھی ہیں جب آپ کوشش ترک کردیتے ہیں"۔