لاہور: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مارگرایا

لاہور: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مارگرایا
کیپشن: لاہور: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مارگرایا

ویب ڈیسک: لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی فوج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئےڈرون مار گرایا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق  پاکستان میں بھارتی ڈرون کی نقل وحرکت دیکھی گئی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں مار گرایا۔ 

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا، ابتدائی طور پر ڈرون سرویلنس لگتا ہے اور اس میں کوئی بارود نہیں تھا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

Watch Live Public News