طورخم بارڈر سے924 افغان پناہ گزینوں کی افغانستان واپسی

طورخم بارڈر سے924 افغان پناہ گزینوں کی افغانستان واپسی
کیپشن: طورخم بارڈر سے924 افغان پناہ گزینوں کی افغانستان واپسی

ویب ڈیسک: پی اوآر کارڈز رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کی طورخم بارڈر سے رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق طورخم کی سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

امیگریشن حکام کے بیان کے مطابق  پی اوآر کارڈز والے 505 افغان شہری رضاکارانہ طور پر افغانستان روانہ ہوگئے۔ جس کے بعد ابھی تک افغانستان روانہ ہونے والے افراد کی تعداد 924 ہوچکی ہے۔ 

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ کل افغان سٹیزن کارڈز رکھنے والے 58 افغان شہری بھی وطن لوٹ چکے ہیں جب کہ بغیر سفری دستاویزات کے 643 افغان شہریوں کو کل ملک بدر کیا گیا۔ 

امیگریشن حکام  نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 43 ہزار 944 اے سی سی کارڈ والے افغان شہری وطن واپس جاچکے ہیں۔

Watch Live Public News