ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش کے باعث پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باضابطہ درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ کی بندش اور بے پناہ رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں ووٹ کیلئے نکلنے پر عوام کے شکرگزار ہیں ۔
د الیکشن عملے کی جانب سے پولنگ کے عمل کو سست روی کا شکار کرنے کی بے پناہ شکایات موصول ہوئی ہیں ، بڑی تعداد میں لوگ پولنگ سٹیشنز کے باہر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے موجود ہیں ۔
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پولنگ کے وقت میں کم از کم ایک گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے پولنگ کو 6 بجے تک جاری رکھنے کا اعلان کرے، زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو اپنے ووٹ کے حق کے استعمال میں معاونت کی جائے اور انہیں ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جائے۔