جن ظالموں نے سجدہ کرنے والوں پر حملہ کیا ہے ان کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی

جن ظالموں نے سجدہ کرنے والوں پر حملہ کیا ہے ان کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی

(ویب ڈیسک) کوآرڈینیٹر قومی پیغام امن کمیٹی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پیغام پاکستان میں تمام مشائخ اور علماء نے فتوی دیا ہے عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں۔ہم اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کوآرڈینیٹر قومی پیغام امن کمیٹی حافظ طاہر محمود اشرفی کی علماء و مشائخ کے ہمراہ سانحہ ترلائی کے حوالے سے پریس کانفرنس کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی کے قیام کا مقصد ہی پاکستان میں قیام امن ہے۔ کمیٹی کے ممبران ، علماء و مشائخ نے پمز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ 

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ میری زندگی میں یہ پہلا واقعہ ہے جس میں زخمیوں کی عیادت کے لیے تمام مذاہب کے نمائندے پہنچے تو آنکھوں میں آنسو تھے۔ ہمیں کوئی بھی کسی بھی سطح پر تقسیم نہیں کر سکتا۔ گزشتہ روز جب وہشت اور درندگی نے اپنا چہرہ دکھایا تو بڑی تعداد میں شہری ہسپتالوں میں خون دینے پہنچے۔جن ظالموں نے سجدہ کرنے والوں پر حملہ کیا ہے ان کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان میں تمام مشائخ اور علماء نے فتوی دیا ہے عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں۔ ہم اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔حملہ کرنے والوں کے پیچھے اسلام دشمن اود پاکستان دشمن قوتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ   افغانستان کے لیے جس طرح پاکستان نے قربانیاں دی ان کو کوئی نہیں بھول سکتا۔آج پوری قوم سوال کر رہی ہے جو قربانیاں ہم نے دی ہیں ان کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے۔ہم افغانستان کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ مگر وہاں سے پاکستان میں کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ایسی جگہ بھی نشانہ بنیں گی۔ 

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کا ایک جگہ اکٹھا ہونا یہ پیغام دیتا ہے پاکستانی قوم متحد ہے۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف کھڑی ہے۔ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے، نہ ہی انسانیت سے۔

Watch Live Public News