(ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام نے ملاقات کی۔ قذافی سٹیڈیم آمد پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کا خیر مقدم کیا ۔
اس ملاقات میں حالیہ جاری بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی عامر میر بھی اس موقع پر موجود تھے۔