ویب ڈیسک:آئی سی سی نےنئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی پلیئر ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ساؤتھ افریقہ کے ٹیمبا باووما تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔بھارت کے رشبھ پنت تین درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم کے رینکنگ میں پانچ درجے بہتری، 12 ویں نمبر پر آگئے۔محمد رضوان دو درجے بہتری کے بعد 19 ویں اور شان مسعود 12 درجے بہتری کے بعد 45 ویں نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی ٹیسٹ باؤلرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرارہے۔پیٹ کمنز اور کگیسو ربادا کی ایک ایک درجے بہتری کے بعد دوسری اور تیسری پوزیشن ہے۔آسٹریلیا کے اسکواٹ بولانڈ 29 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ۔نعمان علی دو درجہ تنزلی کے بعد گیارہویں نمبر پر چلے گئے۔
ٹی ٹوئینٹی بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔بابر اعظم ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔فل سالٹ کی دوسری، تلک ورما کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
ٹی ٹوینٹی باؤلرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔عادل رشید کی دوسری اور وانندو ہسارانگا کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
ٹاپ ٹین باؤلرز میں پاکستان کاکوئی باؤلر شامل نہیں۔
ٹی ٹوئینٹی آل راؤنڈر میں ہردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔